سوشل سیکیورٹی کے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب 

سوشل سیکیورٹی کے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب 

  

لاہور(خبرنگار)پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے سال2020-21 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں پرْوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر لیبر عنصر مجید خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ، کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر، وائس کمشنر سوشل سکیورٹی محمد ارشد و دیگر افسران و عملہ نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے سوشل سکیورٹی ہیڈآفس، ہسپتالوں اور فیلڈ آفسز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے گریڈ 1 سے 6، گریڈ 6 سے 16 اور گریڈ 17 اور اْس کے اوپر افسران و عملہ میں شیلڈز، تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے انعامات حاصل کرنے والے افسران و عملہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسران و عملہ مزید محنت سے کام کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تین سالوں میں پنجاب اسمبلی سے مزدوروں کے حقوق کیلئے متعدد قوانین پاس کروائے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -