علامہ غلام نبی رضوی حق،سچ کے ترجمان تھے،اشرف جلالی

علامہ غلام نبی رضوی حق،سچ کے ترجمان تھے،اشرف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یارسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین ”اخبارِ علماء“ کے ایڈیٹر علامہ غلام نبی رضوی رحم? اللہ تعالیٰ علیہ کی وفات پر ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاعلامہ غلام نبی رضوی حق کے بیباک مبلغ اور سچ کے ترجمان تھے۔

 علامہ غلام نبی رضوی ”سْنّی صحافت“ میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ آپ نے اہل علم کی آواز بلند کرنے کے لیے زندگی بھر کردار ادا کیا۔ آپ نے قرآن و سنت کے علوم کی اشاعت کے لیے صحت مند صحافت کا میدان منتخب کیا۔ آپ نے مجددِ دین و ملت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے فقہی اور سیاسی نظریات کو اجاگر کرنے کی جد و جہد کی۔ ناموس مصطفی? کی پاسبانی اور نظامِ مصطفی? کی حکمرانی کے لیے آپ نے قلمی جہاد کیا۔ آپ کے بعد کے اب کے جانشین راجہ محمد عثمان اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات دینیہ کو قبول فرمائے۔ تقریبی ریفرنس میں ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، علامہ احمد ستار جلالی، مفتی محمد حناد رضا حبیبی، مولانا محمد ابراہیم جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -