اقبال ٹاؤن کے کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

  اقبال ٹاؤن کے کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کے گھروں سے اٹھایا گیا کوڑا کہاں پھینکا جائے، بڑا مسئلہ درپیش، ویسٹ مینجمنٹ انتظام کرنے میں ناکام،پی ایچ اے کا جگہ دینے سے انکار،سو سائٹی کے زیر اہتمام گھر گھر سے کوڑا اکٹھا کرنیوالے گھروں سے کوڑا لے کر گرین بیلٹس کے اطراف یا جہاں بھی انہیں خالی جگہ نظر آئے پھینک کر چلے جاتے ہیں جس سے کامران بلاک، نشتر بلاک، مہران بلاک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ رہے ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کوڑا ٹریکٹر کے ذریعے اٹھا رہی ہے جس سے جگہ جگہ گڑھے پڑ رہے ہیں جہاں کوڑا کے ساتھ گندھا پانی جمع ہو جاتا ہے اور تعفن پھیلا تاہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اعلان کے باوجود بھی کسی جگہ کوڑا دان نہیں رکھا۔ پروفیسر عبدالرحیم، مقبول احمد، فیاض احمد فیضی، عبدالماجد، طاہر چوہدری، اعجاز چوہدری، طارق ڈار، رانا افضل نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوڑا ایک جگہ ڈمپ کرنے کیلئے جگہ دیں انتظامیہ گرین بیلٹس اطراف میں جھاڑولگانے کا مستقل انتظام کرے۔ رہائشیوں نے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گرین بیلٹس کی دیواریں بنانے اور نیا جنگلا لگانے کے ساتھ ساتھ اطراف کی سٹرکیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -