حکومت مزدورکش پالیسیوں پر گامزن ہے،اشرف بھٹی

     حکومت مزدورکش پالیسیوں پر گامزن ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت مزدورکش پالیسیوں پر گامزن ہے چترال سے لیکر کراچی تک کی عوام بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے چابک عوام کی پیٹھ پر صبح، دوپہر اورشام برسا رہی ہے سردیوں میں عوام کو گیس میسر نہیں دوسری جانب کوئلہ کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ بھی ایک ظلم ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے 133کی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت روزگار نہیں دے سکتی تو برسرروزگار افراد کو بے روزگار نہ کرے حکومت کی وجہ سے لاکھوں مزدوروں کے گھروں کا چولھا بند ہو گیا ہے اور ان کے بچے فوقوں کا شکار ہو گئے ہیں اس وقت عوام کو ایک فوری ایمرجنسی قسم کے ریلیف کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -