سکولوں کو پیر کے روز بند کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے،رضاء الرحمن
لاہور (لیڈی رپورٹر) صدر سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن رضاء الرحمن نے حکو مت کی جانب سے سمو گ کے پیش نظر تین دن سکولزبند کر نے کے فیصلہ پر نظر ثا نی کرنے کا مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا کہ سکولز میں سمو گ کے حوالے سے حفا ظتی اقدا ما ت کا دائرہ کا ر بڑ ھا دیا جا نا چا ہیے نا کہ سکو لز کی بندش کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ اسکول کے اوقات کار تبدیل کر دینے چاہیے تاکہ بچے لگاتار سکول آ سکیں اور سموگ کا خطرہ بھی نہ ہواور والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجے تاکہ بچے سموگ سے محفوظ رہیں۔صدر تنظیم رضاالرحمن نے مذید کہا کہ کرونا کی وجہ سے بچو ں کا پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصا ن ہو چکا ہے اب مذید نقصا ن کے متحمل نہیں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کرونا پریڈ کے دورا ن بچو ں کو ہو نے والے تعلیمی نقصان کا ہم ابھی تک پورا نہیں کر سکیں ہیں اس لئے ہما ری حکو مت سے گزا رش ہے کہ تعلیمی نظا م کے عمل کو جا ری رکھا جا ئے۔
لیکن اس حوالے سے سکو لز اور والدین ایک مرتبہ پھر مل کر اپنی ذمہ دا ری نبھا ئیں اور تما م تر حفا ظتی اقدا ما ت پر عمل کریں۔۔