ٹانک، محکمہ تعمیرات میں آن لائن ٹینڈرنگ سسٹم کو پاؤں تلے روند

  ٹانک، محکمہ تعمیرات میں آن لائن ٹینڈرنگ سسٹم کو پاؤں تلے روند

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک، محکمہ تعمیرات میں آن لائن ٹینڈرنگ سسٹم کو پاؤں تلے روند کر محکمہ کی ملی بھگت سے فرسودہ غیر قانونی رنگ سسٹم کا طریقہ کار بدستور جاری تفصیلات کے مطابق محکمہ تعمیرات میں ہونیوالے ٹینڈرز میں کنٹریکٹرز  کال ڈیپازٹ جمع کرنے کے بعد متعلقہ سکیم کے ٹھیکیدار کی ایما پر ٹینڈرز بکس میں فارم جمع کرنے سے گریز کرکیرنگ کی لالچ میں مذکورہ ٹھیکیدار کو ایٹ پار پر بلامقابلہ ٹھیکہ لینے کا موقع فراہم کرکے سرکار کو لاکھوں روپے کا خسارہ پہنچا رہے ہیں محکمہ تعمیرات کے ہیڈکلرک  اور دیگر زمہ داران ساری گیم سے بخوبی علم رکھنے کے باوجود ٹھیکیداروں کیساتھ  اپنے حصہ کا رنگ بھی وصول کر رہیہیں اس سلسلے میں ٹھیکیدار برادری کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رنگ سسٹم کیوجہ سے نام نہاد ٹھیکیدار دیگر اضلاع کے ٹھیکیداروں کی لائسنس کرائے پر لاکر پروفیشنل ٹھیکیداروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں انکا کہنا ہے سرکاری خزانے میں  لائسنس کی تجدید میں سالانہ لاکھوں ٹیکس دینے کے باوجود ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت مقابلہ نہ ہونے کیوجہ سے سخت مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  انہوں نے وزیر اعلی اور صوبائی وزیر تعمیرات سے محکمہ تعمیرات ٹانک میں غیر قانونی  رنگ سسٹم کا خاتمہ کرکے اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ دہرایا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -