مچنی،بدبخت بیٹے کے ہاتھوں سوتیلی ماں جاں بحق 

  مچنی،بدبخت بیٹے کے ہاتھوں سوتیلی ماں جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)مچنی گیٹ پولیس سٹیشن کی حدود گڑ ھی فضل حق سفید سنگ روڈ پر سو تیلے بیٹے نے والدہ کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز شہنا ز بی بی زو جہ افضل خان سکنہ گڑ ھی فضل حق اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران اسکے سو تیلے بیٹے ابو بکر ولد افضل خان نے پستول نکا ل کر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئی دم توڑ گئی جبکہ ملزم ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا پولیس نے مقتو لہ کی نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔