پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا 

   پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ تاتارا کی حدود میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدائکو سلامی پیش کی۔ نما ز جنا زہ میں آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت دیگر پولیس آفسرا ن نے شر کت کی شرکاء نے شہدائکے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ حیات آباد میں اشتہاری مجرموں کے خلاف پولیس کاروائی میں سات افراد کو بمعہ ممنوعہ اسلحہ گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی جاری ہے۔ اوربہت جلد پورے گینگ کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا کہ قانون کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مجرموں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ کرایہ داری قانون کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ پچھلے ایک مہینے کے دوران بہت سے گینگ گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں آئی جی پی کا کہنا تھا کہ پولیس اس شہر، صوبے اور ملک کے عوام کی حفاظت کے لیے کھڑی ہے اور یہ پولیس کی فرض شناسی کی اعلیٰ ترین مثال ہے جس میں پولیس کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض وابستہ توقعات کے مطابق ادا کرتے رہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -