عوام کی بے لوث خدمت اولین ترجیح ہے: جہانگیر خان 

  عوام کی بے لوث خدمت اولین ترجیح ہے: جہانگیر خان 

  

         مردان(بیورورپورٹ)ویلج  کونسل طورو 2 سے جنرل کونسلر کے امیدوار جہانگیر خان کو الیکشن کمیشن کی طرف سے پنکھا انتخابی نشان جاری کر دیا گیا  ویلج کونسل طورو 2   مردان کے  سیاسی وسماجی رہنماؤں حمید خان محمد الیاس عامر خان آصف جنید خان  اور عوامی حلقوں نے جنرل کونسل کی نشست کیلئے آزاد امیدوار جہانگیر خان  کے خاندان کی علاقہ کیلئے خدمات کی وجہ سے جہانگیر خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام نے بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار جہانگیر خان کی بھرپور حمایت کا تہیہ کرلیا ہے علاقہ کے عوام 19 دسمبر کو جہانگیر خان کے انتخابی نشان پنکھا پر ٹھپہ لگائیں گے انشا اللہ 19 دسمبر کا سورج جہانگیر خان کی کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا ادھر ویلج کونسل طورو 2 کے امیدوار جہانگیر خان نے علاقہ میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عوام کے عوام کی بے لوث خدمت انکا مشن ہے اور عوام نے انکا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے ہم پہلے بھی علاقہ کے عوام کی خدمت کرتے  رہے ہیں اور آئندہ بھی خدمت کا یہ مشن جاری رہیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -