اے این پی کا خدائی خدمتگار شادی خان بدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار 

  اے این پی کا خدائی خدمتگار شادی خان بدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اور جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے لکی مروت سٹی خوئیدادخیل سے تعلق رکھنے والے نامور خدائی خدمتگار شادی خان بدی کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شادی خان قومی تحریک کے وہ رکن تھے جنہوں نے مرتے دم تک اس تحریک کا ساتھ دیا۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ باچاخان، ولی خان، اسفندیارولی خان اور قومی تحریک کے رہنماؤں سے انکی محبت قابل دید تھی۔ گلے میں ہر وقت باچاخان کا شجرہ نسب پہننے والا شادی خان بدی اپنے کردار کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انکی رحلت بلاشبہ ہماری قومی تحریک کیلئے بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے۔ اس بڑے غم میں عوامی نیشنل پارٹی لواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔\