عمران خان سمیت سابقہ لیڈر ز میں کوئی فرق نہیں: فائق شاہ

  عمران خان سمیت سابقہ لیڈر ز میں کوئی فرق نہیں: فائق شاہ

  

        پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سونے کا چمچ لے کر سیاست میں آنے والے لیڈر عوام کا دکھ اور مسائل سمجھ نہیں سکتے، بلدیاتی انتخابات قیادت سازی کی نرسری اور عوامی مسائل و اختیار کا ذریعہ ہیں، ہر حکومت عوامی اختیار کے اس جمہوری نظام سے بھاگتی ہے تاکہ اس کا دھونس، لوٹ مار اور بادشاہت چلتی رہے، مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ فوری اور تیز رفتار ترقی اور مسائل سے نکلنے کیلئے بورڈ برائے حکمت و ایمانداری بنایا جائے جہاں عوام کے تمام طبقات اور ادارے شامل ہوں، معیشت، سیاست، ریاست اور معاشرت بچانے کیلئے یہ ضروری ہو چکا ہے تاکہ جاندار پالیساں بنیں اور احتساب، انصاف اور اختیار کا توازن قائم ہو سکے، یوٹرن، لوٹ مار، اور طاقت کا غیر جمہوری استعمال ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، عوام اور پارلیمان کے درمیان بہت بڑا خلا ہے جو راتوں رات لیڈر بننے والے پورا نہیں کر سکتے، امن ترقی پارٹی نے مکمل لائحہ عمل دیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نوجوان، باصلاحیت اور دیانتدار قیادت سامنے لائیں گے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت سابقہ لیڈرز میں کوئی فرق نہیں، سب اقتدار کے حصول کیلئے ہر جائز و ناجائز کام کرتے ہیں، فرق نئی قیادت اور جمہوری کلچر سے پیدا ہو گا  جس میں عوام براہ راست اقتدار میں شامل ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -