جرمن ایمبیسی کا اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایکو فلم فیسٹیول 

      جرمن ایمبیسی کا اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایکو فلم ...

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی جمہوریہ جرمنی کی ایمبیسی نے اسلام آباد کے فاطمہ جناح (F-9) پارک میں ایکو فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد عوام بالخصوص سکول کے بچوں اور نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی اور ان سے نمٹنے کی اجتماعی کاوشوں کے سلسلے میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا تھا۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں، والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر" The Adventure Planet " کے نام سے ایک اینی میٹڈ فلم بھی اوپن ایئر موڈ میں پیش کی گئی جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی اور توجہ کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر جرمن مشن کے ڈپٹی ہیڈمسٹر فلپ ڈیچ مین نے فرسٹ سیکرٹری مس ڈوروٹا بیریزکی کے ہمراہ درخت لگا کر تقریب کا افتتاح کیا، جس کے بعد اپنے خطاب میں مسٹر فلپ نے جرمنی اور پاکستان کی 60سالہ دوستی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے جرمنی کے پاکستان کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون کا تذکرہ کیا اور بتا یا حال ہی میں کیے گئے معاہدے "جرمنی،پاکستان موسمیاتی اور توانائی کے اقد ا م" کے تحت پاکستانی اداروں کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے اور معاشرتی سطح پر رویوں کی تبدیلی کی کاوششوں میں تیزی لانے کیلئے جرمنی آئندہ 3،4 سال کے دوران لاکھوں یوروز فراہم کریگا۔انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی اور آئندہ نسل کو لوکاربن فیو چر کی فراہمی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور خطرات کی نشاندہی کیلئے ایک قابل قدر حکمت عملی وضع کرنے اور ریاستی سطح پر تعا و ن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ایمبیسی نے اس موقع پر مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے ہماری زندگی، خوراک، طرز زندگی پرہونیوالے اثرات اور زمین پر ماحول کے تحفظ کیلئے ہماری ذمہ داریوں سے متعلق بچوں کو آگاہ کیا جائے۔ تھیم کے مطابق، تقریب میں صرف ماحول دوست کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنیوالے سٹالز کو ہی اجازت دی گئی، جسے شرکاء اور بچوں نے بہت پسند کیا اور سراہا۔ اس کیساتھ ساتھ،آرگینک فوڈ اور ہیلتھ کئیر پراڈکٹس کی فراہمی کیلئے کسان بازار بھی قائم کیا گیا۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار خان نے فیملیز اور بچوں کیلئے اس معلوماتی اور انتہائی شاندار تقریب کے انعقاد پر جرمن سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا۔ اے ڈی سی کسان مارکیٹ کے تصور سے بہت متاثر ہوئے، انہوں نے آرگینک فوڈ کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے مارکیٹ کا سائز بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے آرگینک فوڈ کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے پہلے الگ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی،جبکہ فیمیلیز اور بچوں کے سامنے مختلف مظاہرے بھی پیش کیے۔

فلم فیسٹیول

مزید :

پشاورصفحہ آخر -