ٹانک،ممبر صوبائی اسمبلی انیتہ محسود کا ڈی سی آفس جنوبی وزیرستان آمد

  ٹانک،ممبر صوبائی اسمبلی انیتہ محسود کا ڈی سی آفس جنوبی وزیرستان آمد

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: ممبر صوبائی اسمبلی انیتہ محسود کا ڈی سی آفس جنوبی وزیرستان آمد، ڈپٹی کمشنر ملاقات سے چھپنے کی ناکام کوشش کے بعد ملاقات کے لیے راضی، ایم پی ایانیتہ محسود نے ڈی سی کو جھاڑ پلادی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی انیتہ محسود اپنے کارکنوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان ڈپٹی سے ملاقات کے لیے آئی تو اس دوران ڈپٹی کمشنر  مخالف سیاسی پنڈت کے کہنے پر دفتر سے چلے گئے اور انیتہ محسود سے ملاقات سے انکاری ہوگئے. ایم پی اے انیتہ محسود ناراض ہو کر انکے بنگلے کی طرف روانہ ہوگئی اور زبردستی ملاقات کی کوشش کی جس پر ڈی سی نے مختلف افسران کو فون کرکے انکو منانے کا ٹاسک دیا لیکن تمام افسران نے انکار کردیا اور آخر کار ڈی سی ان سے ملاقات کے لیے نمودار ہوگئے اور انیتہ محسود نے انکو سخت جھاڑ پلائی جس پر موصوف بار بار معافی طلب کرتا رہا لیکن ایم پی اے صاحبہ کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہاتھا املاقات کے اختتام پر  انیتہ محسود نے ڈی سی کو اسمبلی میں پیش کرانے کی دھمکی بھی دی.زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پی ٹی ائی کیایک مخصوص ٹولے کو سپورٹ کررہا ہے اور باقی تمام پی ٹی ائی ورکرز اور عوام کو لولی پاپ دے کر ٹرخا رہا ہے.عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کرکے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -