حویلیاں و گردونواع میں  بجلی مسائل میں واضح کمی 

    حویلیاں و گردونواع میں  بجلی مسائل میں واضح کمی 

  

حویلیاں (نامہ نگار) واپڈا حویلیاں کے فرض شناص عملے کی بدولت حویلیاں و گردونواع میں بجلی مسائل میں واضح کمی ہوئی حکومت وقت واپڈ ا میں نجکاری کے بجائے نئی بھرتی کرے تو ملک کے اندر لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار حویلیاں و گردونواح سے آئے لوگوں کے وفد نے صحافیوں سے کیا عوام کا کہنا تھا کہ محکمہ واپڈا حویلیاں کی جانب سے رواں ماہ میں لوڈ شیڈنگ سے قبل جاری کردہ شیڈول کو سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا و اطلاعاتی خبررساں ایجینسیوں کے زریعے عوام الناس تک پہنچانا انتہائی احسن اقدام ہے اس سے قبل عوام کو بغیر اطلاع لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی جسکی وجہ سے عوام میں غم و غصہ و اشتعال پایا جاتا تھا حویلیاں و گردونواح میں بجلی مسائل میں کمی کا تمام تر کریڈٹ واپڈا عملہ باالخصوص ایس،ڈی،او ظہور احمد اور سینئیر سپریٹنڈنٹ سردار شبیر کو جاتا ہے جنھوں نے دن رات کی انتھک محنت سے واپڈا اہلکاران کی سرپرستی کرتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں اہم رول ادا کیا عوام نے مزید بتایا کہ حویلیاں،ایبٹ آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ واپڈا نجکاری سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ حکومت وقت کی جانب سے قابل افسوس اقدام ہے حکام بالا کو مذکورہ محکمہ کو ناصرف مستقل بنیادوں پر قائم رکھنا چائیے بلکہ مسائل کے مکمل خاتمہ کیلئے محکمہ واپڈا میں فوری نئی بھرتیاں کرنی چائیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -