پی ٹی آئی نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،حاکم علی حقانی 

  پی ٹی آئی نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،حاکم علی حقانی 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے تحصیل ناظم نوشہرہ مفتی حاکم علی حقانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف  حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس ملک کی بقا، سالمیت اور قوم کی خودداری کو داو پر لگا دیا ہے اور اب تحریک انصاف والے کس منہ سے بلدیاتی انتخابات میں عوام کا سامنا کریں گے 19دسمبر کو حکمران جماعت کے امیدواروں کو نہ صرف نوشہرہ میں بلکہ خیبر پختونخواہ بھر میں بری شکست سے دوچار کرکے نشان عبرت بنادیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوشہرہ رشکئی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں محمد خان مشوانی کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ اضاخیل میں مولانا تاج قادر، خویشگی بالا بابا جی کلے میں رحمت علی اور قاسم جان کی قیادت میں آئے ہوئے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ، محمد خان مشوانی نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی بھی موجود تھے اس کارنر میٹنگ میں عمائدین علاقہ، کارکنان جمعیت علما اسلام اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مفتی حاکم علی حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور عوام دشمن حکمرانوں کی وجہ سے عوام مہنگائی بیروزگاری کی چکی میں پھس رہے ہیں لیکن ان کو عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں مقرین نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف والے کس منہ سے عوام کے پاس جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں کیوں اسی تحریک انصاف کی حکومت نے اسی غریب عوام کا مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور اقرابا پروری سے جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ عوام بھی تحریک انصاف کو مسترد کردیں اور اپنے لئے نیک صالح، ایماندار قیادت منتخب کریں وہی قیادت بلدیاتی انتخابات میں کتاب کے نشان پر مہر لگا کر جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنے سے ہی منتخب ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -