پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام روٹی کیلئے ترس رہے ہیں،شیر اعظم خان 

  پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام روٹی کیلئے ترس رہے ہیں،شیر اعظم خان 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وسابق صوبائی وزیر شیراعظم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام روزی روٹی کوترس رہے ہیں نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا بھی خلیہ بھگاڑ دیا ہے پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کیلئے سپریم کورٹ کا سہار لینا چاہتی ہے،تحصیل ڈومیل میئر کا الیکشن پیپلز پارٹی کے امیدوار نیکدرا علی خان ہی جیتیں گے بلدیاتی الیکشن میں احمدئی زئی وزیر قوم کا مقابلہ کرنے والے پاش پاش ہوجائیں گے قوم کا مقابلہ کرنے والوں کی مثال قوم کے سامنے ہے کہ وہ الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرنے کے قابل بھی نہ رہے قوم کا مقابلہ کرنے والوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں واپس آجائیں ورنہ عوامی طاقت سے انہیں سیاست کے میدان سے ہمیشہ کیلئے اوٹ کردیں گے،قوم کی ترقی کا راستہ روکنے والے سازشی عناصر انتخابات کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے اور مخالفین کو بلدیاتی الیکشن میں ڈبل لیڈ سے ہرائیں گے ان خیالات اظہار انہوں نے تحصیل ڈومیل میئر شپ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار نیکدار علی خان کی حمایت میں منعقدہ قومی مشران کے ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے سابق ایم پی اے فخراعظم وزیر، پیپلز پارٹی خیبر پختونخواڈپٹی کواڈینیشن سیکرٹری فرزند علی وزیر،چیف آف بیزن خیل ملک اسحاق خان،چیف آف عیدل خیل جنان خان،سمیع اللہ خان،عظمت خان تھل عمرزئی،ملک بخاملی خان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحصیل میئر امیدوار نیکدار علی خان،ملک نوالی خان،مسلم لیگ ن تحصیل ڈومیل کے صدر ملک اکبر علی خان،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری کمال خان،رشید خان،لکی مروت کے قسمت اللہ خان ودیگر مشران بھی موجود تھے شیراعظم خان وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ورزگار دینے کے دعویداروں نے عوام سے روزگار جبکہ گھر بنانے کے دعویداروں نے عوام سے گھر چھین لئے پی ٹی آئی کو ٹکٹ کیلئے امیدوار نہیں مل رہے ہیں اپنے دور حکومت میں کمزور وزارت کاروزگار کا چشمہ بنایا 6ہزار لوگوں کو بھرتی کیا جن کو ماہانہ تنخواہ کی صورت میں 14کروڑ روپے مل رہے ہیں دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ ماہانہ قوم کو تنخواہ کی صورت میں ایک ارب روپے ملیں گے 10سال ہم اپوزیشن میں رہے اسکے باوجود قوم کا جذبہ2008کے مقابلے میں کم نہیں ہوا بلکہ بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں انتخابات جلد ہوں گے اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آئیگی۔قبل ازیں تحصیل میئر امیدوار نیکدار علی خان سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں ڈھول کی تھاپ پر جلسہ گاہ پہنچے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -