مانگا منڈی،موکل فارم پر اجلاس،امن و اما ن کی فراہمی پر تبادلہ خیال

مانگا منڈی،موکل فارم پر اجلاس،امن و اما ن کی فراہمی پر تبادلہ خیال

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) موکل فارم پر مانگا سول سوسائٹی فورم کے سربراہ سردار عاقل عمر کی سربراہی میں اجلاس  ہوا جس میں تاجر برادری کی تمام تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری سردار کامل عمر نے بھی خصوصی شرکت کی اور تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی جن میں یوسی 265  کے چیئرمین محمد طارق بٹ، حاجی عمران اسلم،مہر محمد آصف رشید، شیخ کامران ٹیپو،حاجی محمد صدیق، عطا الرحمن ملک، رانا شکیل احمد، شیخ جمیل احمد، ممبر شیر محمد ا،ویس محمد، عارف جٹ، محمد اشرف جٹ پریس کلب کے سرپرست ملک ممتاز حسین،صدر پریس کلب شیخ محمد عامر، عطااللہ بھٹی، رانا محمد اشفاق، سابق چیئرمین  مختار احمد، مرزا ظہیر احمد ایڈووکیٹ، صدر ڈاکٹر ملک ریاض احمدکے علاوہ بے شمار سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جس میں مانگا منڈی کی عوام کو امن وامان فراہم کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔سی سی پی او لاھور فیاض احمد دیو نے وفد سے ملاقات کی اور بہت اچھے انداز میں سربراہ سردار عاقل عمر سے مسائل سننے کے بعد مکمل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -