کاہنہ،فیکٹری مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ،مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

کاہنہ،فیکٹری مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ،مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

  

کاہنہ(نامہ نگار) صواآصل کے قریب فیروزپور روڈ پر واقع فیکٹری کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، جھوٹے مقدمات ختم کرنے، نکالے گئے ورکروں کو بحال کرنیکا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملازمین نے مطالبہ کیا کہ لیبر یونین ہمارا ساتھ دینے کی بجائے ہمارے خلاف ہے اس لئے ہمیں الیکشن کا حق دیا جائے۔ احتجاج کو لیڈ کرنے والے فیکٹری ملازمین میں سفارش، فلک شیر، ذوالفقار، نوید، فرمان و دیگر شامل تھے۔ اہل علاقہ جن میں آصف نمبردار، بابر بھٹی، حاجی رفاقت، بشارت علی وغیرہ نے  بھی خطاب کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -