چیئرمین  بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری کے اعزاز میں تقریب

چیئرمین  بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ کے زیر اہتمام تحریک انصاف لاہور آفس میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور چیئرمین  بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں لیبر ونگ کے اراکین، پارٹی عہدیداران سمیت پی ٹی آئی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان، چیئرمین بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری،کشمیری رہنما مرزا صادق جرال، طاہر اقبال چوہدری،قمر فاروقی،راجہ شبیر منہاس، محمد راشد بھٹی، حاجی لیاقت، رضوان ارشاد، محمد اسلم بھٹی، محمد شان بٹ اور کالم نگار مرزا رضوان و دیگر شریک تھے۔ پی ٹی آئی لیبر ونگ کے عہدیداران نے طاہر رشید چوہدری کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ چیئرمین بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری نے لیبر ونگ کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا

۔تقریب کے شرکاء  سے خطاب کرتے پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر اور کشمیر اسمبلی کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کی حقیقی ترقی کے خواہاں ہیں، اور انشاء اللہ عنقریب ملک سے مہنگائی اور غریب کا خاتمہ ہو جائیگا۔ اس موقع پر چیئرمین بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری کا کہنا تھا کہ غریب اور بے سہارا خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بیت المال کے تمام کیسز میرٹ پر نمٹائے جائیں گے۔ تقریب سے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -