عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،مولانا عزیز الرحمن ثانی

عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،مولانا عزیز الرحمن ثانی

  

لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ہربنس پورہ لاہور کے زیراہتما م29نومبر کا جامع مسجد مہتاب میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی جس کی تیاری کے سلسلہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری محمدعابد حنیف کمبوہ،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالدمحمود،مولاناسید جنید بخاری، مولانا سعید وقار، جناب عابد حسین میو و دیگر علماء کرام نے جنڈیالہ، ٹھٹھہ، نروڑ، بھینی، بھسین، ایچوگل، اور جلو موڑ کا دورہ کیا۔ علماء،آئمہ، خطباء اور اہلیان علاقہ سے ملاقات اور انہیں کانفرنس کی دعوت دی۔ مذکورہ علاقوں کی مساجد اور سکولز میں دعوتی بیانات کئے۔ علماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والوں نے حیات جاویدانی پا لی ہے اس عقیدہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

 تحفظ ناموس رسالت پر مرمٹنے والے آج بھی زندہ و تابندہ ہیں۔  عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -