ورلڈ بینک نے پاکستان کا معاشی نظام تباہ کیا،ذکر اللہ مجاہد

ورلڈ بینک نے پاکستان کا معاشی نظام تباہ کیا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک اورآئی ایم ایف کی غلامی نے پاکستان کا معاشی نظام تباہ کردیا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے ہر پندرہ دن بعد عوام پر مہنگائی بم گرا رہی ہے۔ نااہل حکمران آئی ایم ایف سے1.059 ارب ڈالر کے عوض ناجانے عوام پر مزید مہنگائی کے کتنے بم گرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور زون 173 کی یوتھ کونسل کے اجلاس میں گیس کی قیمت میں  پانچ سالہ اضافہ کے پلان کی سمری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ پاکستان زیر گوندل، امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، امیر زون چوہدری عبدالواحد، صدرجے آئی یوتھ لاہور عبداللہ ایڈوکیٹ، صدر جے آئی یوتھ غربی لاہور رضوان یوسف،سیکرٹری غربی لاہور غلام حسین بلوچ، سیکرٹری یوتھ غربی لاہور اویس وٹوو دیگر موجود تھے۔

، عبدالرحمن بھٹی، محمد بشیر، عمیر رانا اور این سی صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -