اللہ کی مخلوق کی بھلائی کے کام کرنا صدقہ جاریہ ہے،مجید غوری

اللہ کی مخلوق کی بھلائی کے کام کرنا صدقہ جاریہ ہے،مجید غوری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر))عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ جو دنیا میں آیا ہے اس کوایک دن واپس جاناہے۔انسا ن کے اعمال ہی ساتھ جاتے ہیں۔اس لئے بندوں کو چاہیے کہ اللہ کی بندگی کے ساتھ ساتھ اس کی مخلوق کی بھلائی کے لئے لازمی کام کریں تاکہ یہ انکے کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے اور قیامت تک اس کو ثواب پہنچتا رہے دوسری صورت نیک اولاد ہے جب تک اس کی اولاد نیکیاں کرتی رہے گی اور ان سے لوگوں کو فائدہ پہنچتارہے گاایسی اولاد بھی والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رکشہ یونین کے رہنماؤں، حاجی رفاقت، ذیشان اکمل، شفیق چوہدری کے ہمراہ  پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر سید عدنان شاہ کی والدہ،پی ٹی آئی کے بانی رکن رانا اختر حسین اور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر عامر نوید کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

 اپنے بیان میں کیا۔اس موقع پر تمام مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی  کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -