ناکامی مریم صفدر کامقدر بن چکی ہے،ملک حماد اعوان

ناکامی مریم صفدر کامقدر بن چکی ہے،ملک حماد اعوان

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء ملک حماد اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مریم صفدر جتنے مرضی گھٹیا حربے استعمال کر لیں،ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے، ناکام پی ڈی ایم کا اتحاد جلسے اور احتجاج کر کے تھک چکا ہے، پشاور کی غیور عوام نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کے حواریوں اور درباریوں کے منہ پر ایسا زوردار طمانچہ مارا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا، پی ڈ ی ایم اتحاد اپنے ذاتی مفادات کے لئے ہے۔، پشاور کی عوام نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست اور بھڑکوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا۔

ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ فضل الرحمان کا سیاسی کندھا استعمال کر کے اپنی چوری اور جرائم کو بچانے کے لئے استعمال کررہی ہے مگر اسے ناکامی، شرمندگی اور مایوسی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -