چوتھی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کے حوالے سے کلچرل سیشن

 چوتھی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کے حوالے سے کلچرل سیشن

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے اشتراک سے چوتھی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس ”پنجابی زبان، ادب، فن و ثقافت“ کے حوالے سے ایک کلچرل سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ پِلاک کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ نوجوان نسل کے لئے آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرے تاکہ ہماری نوجوان نسل ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکے۔فن کا مظاہرہ کرنے والوں میں ناصر بیراج، سجاد بیلا، روحیل وقاص، عمران ناصر اور کامران بیراج شامل تھے۔ دیگر اہم شرکاء میں ڈاکٹر مجاہدہ بٹ، چیئر پرسن شعبہ پنجابی، شگفتہ گمی، ڈاکٹر عائشہ رحمن، ڈاکٹر حنا خان اور ڈائریکٹر پِلاک محمد عاصم چودھری شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -