ایف پی سی سی آئی ریجنل دفتر چار دیواری کے ٹینڈر کی منظوری 

ایف پی سی سی آئی ریجنل دفتر چار دیواری کے ٹینڈر کی منظوری 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخوا پشاور کے حیات آباد پلاٹ کی چاردیواری کے ٹینڈرکی نائب صدرمحمد زاہد شاہ نے کنٹرکشن کمیٹی ممبران محمد عدنان جلیل، نورعالم خان، رشید احمد پراچہ،مظہرالحق مفتی، کنسلٹنٹ راحت اللہ کی موجودگی میں منظوری دے دی۔ ایف پی سی سی آئی حیات آباد چھ کنال پلاٹ کی چاردیواری کے تعمیراتی کام کے ٹینڈر میں تین ٹھیکہ داروں نے کوٹیشنز جمع کرائے تھے جس میں سب سے کم 46لاکھ 14ہزار571روپے پرچاردیواری کی تعمیرکی آفرکرنے والے شفیق قریشی اینڈ کمپنی نے دی جس کو ٹھیکہ دیدیا گیا۔ ٹھیکہ دار مقررہ مدت اور شیڈول کے مطابق تعمیراتی کام مکمل کرے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدرمحمد زاہد شاہ نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی پلاٹ کی چاردیواری مکمل ہونے کے بعد بلڈنگ پر کام کا آغاز کیا جائے گااور کنسٹرکشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے تعمیر اتی کے معیاراور ڈئزاین کے مطابق تعمیرکا وقتاََفوقتاََ ازخود جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا حیات آباد پشاور اپنے بلڈنگ کی تعمیر سے صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل جائے گی اور صوبے کی صنعتی ڈورکو مزید تقویت مل جائے گی۔ کنٹرکشن کمیٹی ممبران محمد عدنان جلیل، نورعالم خان، رشیداحمد پراچہ، مظہرالحق مفتی اور کنسلٹنٹ راحت اللہ نے ٹینڈر کی منظور ی دیتے ہوئے مقررہ مدت میں معیاری کام چاردیواری مکمل کرنے پر زوردیا اورمتعلقہ ٹھیکہ دار کو ہدایات کی ایف پی سی سی آئی کے ڈئزاین کردہ چاردیواری کی تعمیر یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے آخر میں نائب صدر وکنٹرکشن کمیٹی چیئرمین ایف پی سی سی آئی محمد زاہد شاہ نے تمام ممبران کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -