سپیریئر گروپ آف کالج میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سیمینار

      سپیریئر گروپ آف کالج میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سیمینار

  

        پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام سپیرئیر گروپ آف کالج پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ایم ایل اے انیلہ ناز اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو آگاہی دی۔ سپیرئیر گروپ آف کالج میں ڈی ایل وین کے ذریعے ڈی ایس پی ایم ایل اے انیلہ ناز کی نگرانی میں اساتذہ اور طلبہ کو لرنرز جاری کردیئے گئے جبکہ ٹرائی پاس کرنیوالوں کو موقع پر لائسنس کا اجراء کردیا گیا۔ آگاہی سیمینار میں اساتذہ‘ طلباء اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی ایم ایل اے انیلہ ناز اور ٹیم نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس‘ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -