شیعہ علماء کونسل کی شہید اخونزادہ انور علی رضا کی برسی کے موقع پر قبر پر حاضری 

  شیعہ علماء کونسل کی شہید اخونزادہ انور علی رضا کی برسی کے موقع پر قبر پر ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے وفد نے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل شہید آخونزادہ انور علی رضا کی برسی کے موقع پر ان کے آبائی قبرستان باغ زہراہ شہید کی قبر پر حاضری دی وفد کی سربراہی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ وفد میں شیعہ علما کونسل خیبر پختونخوا کے رہنما میر غلام مرتضی، سید مرتضی جعفری، رہنما شیعہ علما کونسل پشاور ڈویژن سید یوسف علی شاہ جعفری، ملک پرویز، آخونزادہ اقتدار علی اور شیعہ علما کونسل ضلع پشاور کے رہنما ذاکر اہلبیت ع آخونزادہ مظہر علی ممتاز شامل تھے۔ ان کے ساتھ حجت السلام والمسلمین علامہ ارشاد حسین خلیلی،شہید کے برادر بزرگوار آخونزادہ خورشید علی، آخونزادہ اسد علی، شاعر اہلبیت آخونزادہ قمر علی ممتاز، ذاکر اہلبیت آخونزادہ شہریار علی، آخونزادہ اجمال علی، آخونزادہ شمشیر علی، آخونزادہ جاوید علی، ناصر علی میر، نوازش علی حیدری، وجاہت علی میراور آل سعادت فورم کے سید عامر علی شاہ نقوی البخاری، سید مصباح نقوی البخاری،امجد علی اور دیگر مومنین بھی موجود تھے۔ وفد نے شہید ملت کی قبر پر حاضری کے بعد ان کے والد سلطان الذاکرین آخونزادہ قمر علی سرحدی رح اور شہید کے فرزند شہید محمد علی رضا کی قبر پر بھی حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں چادر چڑھائی۔ اس پر موقع مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ شہید انور علی آخونزادہ نے تحریک جعفریہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں قومی خدمات کا ایک لازوال باب چھوڑا ہے انہوں نے جماعتی سرگرمیوں میں پاکستان بھر کے گلی گوچوں میں قائد محترم کا پیغام پہنچایا اور مومنین پاکستان کو اتحاد بین المسلمین میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا درس دیا میں اس موقع پر شہید کے مزار پر اپنے خاندان کے بزرگ اور بیٹوں، بھتیجوں اور ساتھیوں کی موجودگی میں یہ عہد کرتا ہوں کہ قائد محترم حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کر کے مرکزی کابینہ میں عزت دی ہے میں وعدہ کرتاہوں کہ جماعت کے اہداف اور ذمہ داریاں جو مجھے دی گئیں ان کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔ اس موقع پر آخونزادہ شہریار علی نے اپنے خصوصی انداز میں شہید کے بلندی درجات کے لئے مولا کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا۔ جناب علامہ ارشاد خلیلی خطیب مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار نے اختتامی دعا فرمائی اور شہید کی قومی ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -