ہنگو،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،4 افراد گرفتار

  ہنگو،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،4 افراد گرفتار

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگونارکوٹیکس ایریڈ یکیشن  ٹیم اور ہنگو پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے4عددپستول برامدکرکے قبضے میں لے لئے گئے ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ہنگو نارکوٹیکس ایریڈیکیشن ٹیم کے انچارج ڈی ایس پی شفیق خان کی قیادت میں تھانہ صدراور دوابہ  پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی کاروائیوں کے دوران 4جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے گرفتارملزمان کے قبضہ سے4عددپستول اوردرجنوں مختلف بور کے کارتوس برامدکرکرلیے گئے ملزمان کو حوالات منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کیخلاف 15AAکے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ڈی ایس پی شفیق خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گاقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کونہیں دی جائیگی اور ایسے عناصر قانون کے آہنی شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -