مانسہرہ کی انتظامیہ سیاسی جماعت کے حکم پر چلتے ہوئے پارٹی بن چکی: سکندر شیر پاؤ

  مانسہرہ کی انتظامیہ سیاسی جماعت کے حکم پر چلتے ہوئے پارٹی بن چکی: سکندر شیر ...

  

       پشاور(سٹی رپورٹر)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے سابق صوبائی وزیراور قومی وطن پارٹی کے رہنماء ابرار حسین تنولی کے خلاف جعلی مقدمہ کے اندراج اور کاروائی کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ابرار حسین تنولی کوایک خاص سیاسی جماعت کی ایما پر سیاسی انتقام کے بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے مزید کہا کہ ضلع مانسہرہ کی ایڈمنسٹریشن ایک سیاسی جماعت کی اشاروں پر چلتے ہوئے پارٹی بن چکی ہے جو بے گناہ اور معصوم شہریوں کوبلاجوازہراساں کرکے ان کا جینا دوبھرکر رہی ہے جو نہ صرف غیر منصفانہ اقدام ہے بلکہ قابل مزمت بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ دوسروں کے اشاروں پر چلنے کی بجائے مانسہرہ ایڈمنسٹریشن کومنصفانہ طریقے سے قانونی تقاضے پورے کرنے سمیت بے گناہ افراد کے خلاف من گھڑت اور پرفریب مقدمات کے اندراج سے احترازکرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت اس قسم کے ہتھکنڈوں سے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کی پوزیشن دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -