آل پاکستان پیٹرول پمپس  ایسو سی ایشن کی اپیل پر  پٹرول پمپس بند رہیں گے

        آل پاکستان پیٹرول پمپس  ایسو سی ایشن کی اپیل پر  پٹرول پمپس بند رہیں ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسو سی ایشن کی اپیل پر ضلع صوابی میں بھی آج جمعرات سے پٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پیٹرول پمپ مالکان نے ٹرانسپورٹرز حضرات سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت سے مزاکرات ھونے کے باوجود ھمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے اب ضلع صوابی میں کوئی پٹرول پمپس نہیں کھلے گا ہم نے اتحاد اور اتفاق سے ضلع صوابی بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کیاھے گزشتہ کئی سالوں سے حکومت نے ہمارے مارجن میں اضافے کا وعدہ کیا مگر ہر بار ہمیں صرف ٹرخایا گیا اب ھمارے پاس ایک ہی راستہ رہ گیا۔ اور جمعرات سے کوئی پٹرول پمپس تیل اور پٹرول کی نہ سپلائی کرینگے اور ہم نے پٹرول پمپس کو تالے لگائے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -