گرانفروشی و نرخنامہ نظر انداز کرنے پر بیشتر دکاندار گرفتار 

  گرانفروشی و نرخنامہ نظر انداز کرنے پر بیشتر دکاندار گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے حیا ت آباد کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 13 شیر فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم نے حسین چوک اور دلہ زاک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اوردکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 18 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔