شیخ آباد کے علاقہ میں رہائشی گھر میں شراب فیکٹری سیل، ملوث ملزم گرفتار

  شیخ آباد کے علاقہ میں رہائشی گھر میں شراب فیکٹری سیل، ملوث ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران شہر کے گنجان آباد رہائشی علاقہ شیخ آباد میں قائم شراب فیکٹر ی سیل کردی، شراب فیکٹری شیخ آباد کے رہائشی علاقہ میں ایک گھرقائم کی گئی تھی جہاں دیسی ساختہ شراب تیار ہونے کے بعد اندرون شہر اور نواحی علاقوں کو سپلائی کی جاتی تھی،کاررروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے رہائشی علاقہ میں ایک گھر کرایہ پر حاصل کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب کی تیاری اور مخصوص ڈیلرز کو سپلائی کا اعتراف کر لیا ہے، فیکٹری سے 70 بوتل شراب، چار عدد شراب سے بھرے ڈرم، خام مال اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس نے ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی نشاندہی پر دیگر متعدد افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیاہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبہار اشفاق خان کواطلاع ملی تھی کہ شہر کے گنجان آباد رہائشی علاقہ شیخ آباد کے ایک رہائشی گھر میں دیسی ساختہ شراب تیار ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاتی ہے جس پر ایس ایچ اوتھانہ گلبہار اشفاق خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے رہائشی گھر میں قائم شراب فیکٹر ی سیل کرتے ہوئے ملزم محمد مدثر ولد فیاض کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب تیار کرنے اور مختلف ڈیلرز اور مخصوص گاہک کو سپلائی کا اعتراف کر لیا ہے جس نے مذموم مقصد کی خاطر کرائے پر گھر حاصل کیا تھا، پولیس نے مالک مکان سمیت دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ شراب تیار کرنے والی فیکٹری سے 70 بوتل شراب اور شراب سے بھرے چار عدد ڈرم سمیت دیگر سامان بھی برآمد کر کے ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -