سماج دشمن عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

سماج دشمن عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

  

پشاور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خا طر کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے نئی حکمت عملی کے تحت ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا نے  کیلئے خصوصی نئی حکمت عملی کے تحت شہر کے7مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں خصوصی کاروائیوں کے دوران قتل، قدام قتل، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث3 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے،انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سرپرائز ناکہ بندیوں کے دوران151 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اسی طرح جیل سے رہاشدہ عادی جرائم پیشہ 4 افراد کو گرفتار کرنے کیساتھ ساتھ31 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت19 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، تمام ملزمان کے قبضہ سے 21عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے کیپٹل ڈسٹریک پشاور میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی خاطر نئی حکمت عملی کے تحت چاروں ڈویژنز کے مختلف تھانوں کی حدود میں 7مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، آپریشنز میں کیپٹل سٹی پولیس، کمانڈوزپولیس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں نے بھی حصہ لیا، جن کے دوران قتل،اقدام قتل، راہزنی اور دیگر سگین جرائم میں ملوث3 خطرناک اشتہاری مجرمان اور جیل سے رہا شدہ 4 افراد کوگرفتار کیا گیاہے، اسی طرح انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سرپرائز ناکہ بندیوں کے دوران151 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ31غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں اورغیر قانونی مقیم19افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، کاروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث3افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 21عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -