جائیداد کے تنازعہ پر شہری  کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

   جائیداد کے تنازعہ پر شہری  کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ سربند پولیس نے علاقہ اچینی میں جائیداد کے تنازعہ پر شہر ی کو قتل کرنے والے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق نواحی علاقہ سنگو باڑہ قدیم سے ہے جو واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرارہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھرلیا ہے، ملزم نے دو افراد کو زخمی بھی کیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو جائیداد تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عمران ولد یوسف نے بحالت مجروحیت تھانہ سربند پولیس کو اطلاع دی تھی کہ نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی اکرام کو قتل جبکہ اسد اورمدعی عمران کو شدید زخمی کر دیا ہے جو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے جس پر ایس ایچ ا وتھانہ سربند سردار حسین نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا جس کی شناخت فاروق ولد گل مت خان سکنہ سنگو کے نام سے ہوئی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول اکرام کو قتل کرنے جبکہ دیگر دو کو زخمی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو جائیداد تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیا ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کیخلاف مدعی عمران کی مدعیت میں قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -