حیات آباد، سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ، 2اہلکار شہید، ملزم گرفتار

  حیات آباد، سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ، 2اہلکار شہید، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         پشاور(کرائم رپورٹر)تا تا را پولیس سٹیشن کی حدود حیا ت آباد فیز 7میں ملزم اشتہاری کے گرفتاری کیلئے سر چ اینڈ سٹرا ئیک ا ٓپریشن کیدوران مسلح ملزم کے فائر نگ کے نتیجے میں اسسنٹ سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ بر آ مد کر لیا گی اور 6مشکو ک افراد کو گرفتار کر کے ان سے پو چھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس پر حملہ کر نے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے حیا ت آباد کے مختلف سیکٹرز میں اعلی صبح تک سر چ اینڈ سڑا ئیک آ پر یشن کئے گئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز آفسرا ن بالا کو اطلا س ملی کہ ملزما ن اشتہاری حیا ت آبا د کے علا قے فیز 7میں موجود ہے اور اسکے سا تھ چند مشکوک افراد اور پولیس کو قتل و اقدام قتل کی واردارتو ں میں مطلب تھے کہ خلاف انفار مشین بیسڈ سر چ اینڈ سڑا ئیک آپریشن کیا گیا جس میں شر قی پولیس، حیا ت آ باد پولیس، ٹاؤ ن بھی شامل تھی جیسے ہی پولیس کی ٹیمیں حمزہ ولد حسین کے گھر پہنچ گئی جہاں پر ملزم اشتہا ریو ں کو پنا ہ دیا گیا تھا دروازہ کھٹکٹھایا تو ملزم حمز ہ ولد حسین جو مشکوک حالت میں نکال کر پولیس پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریا ض اور شر قی پولیس سٹیشن کے گن مین کا نسٹیبل جعفر علی گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ گھر سے بالا ئی منزل سے بھی پولیس پر فائر نگ کی گئی جسکے جو اب میں پولیس نے بھی فائر نگ کی اورپولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی جس میں اے ٹی ایس کے نو جو ان بھی شامل تھے پو رے علا قے کو گھیرے میں لے لیا گیازخمی ہو نے والے پولیس اہلکار وں کوتشویشنا ک حالت میں حیا ت آ باد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیئے جہاں پر دونو ں پولیس اہلکار زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم تو ڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم حمزہ ولد حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور گھر میں مزید چھ مشکو ک افراد کو بھی حراست میں لیکر پولیس سٹیشن لے گئے جہاں پر ان سے مذید پو چھ گچھ جا ری ہے پولیس کے مطابق ملزم اشتہاری بھا گنے میں کا میا ب ہو گئے ہیں جنکی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر بنو ں اور ضلع خیبر پولیس سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقو عہ سے فائر ہو نے والی خالی خول، سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔