معیشت اچھی حالت میں نہیں ملی: ہماری حکومت آئی توآمدن سے زیادہ اخراجات تھے، مرادسعید 

معیشت اچھی حالت میں نہیں ملی: ہماری حکومت آئی توآمدن سے زیادہ اخراجات تھے، ...

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت اچھی حالت میں نہیں ملی، ہماری حکومت آئی تو آمدن سے زیادہ اخراجات تھے، حکومت نے اخراجات میں کمی کی، لوگوں نے پاکستان پوسٹ کو استعمال کرنا ہی چھوڑ دیا تھا دوبارہ لوگ اس کی طرف آرہے ہیں، ہم نے اس ادارے کو خسارے سے نکالا اب اس کا منافع چار کروڑ دس لاکھ تک بڑھ چکا ہے، ہم اس کو مزید بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایسے ادارے جو خسارے میں تھے اب ترقی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوسٹل سروسز میں مزید جدت لائی جارہی ہے، ہمیں جو ٹارگٹ ملا ہم نے پورا کیا۔ پاکستان پوسٹ کا آدھا بجٹ تنخواہوں اور پنشن میں چلا جاتا ہے ہم نے فرنچائزڈ بیسڈ پوسٹ آفس متعارف کرایا اس سے پاکستان پوسٹ کا دائرہ کار بڑھا روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے یہ تبدیلی نہیں ہم نے صرف اپنا کاروباری بڑھانے کے لئے اقدامات کئے۔ اندرون ملک رقم کی منتقلی کا نظام شروع کیا۔ ای سروس شروع کی اب پاکستان پوسٹ اٹھارہ گھنٹے کے اندر بھی ڈاک ڈیلیور کررہا ہے۔ ہم پاکستان پوسٹ کو مزید ڈیجیٹلائز کررہے ہیں تاکہ لوگ پاکستان پوسٹ کے ذریعے بیرون ملک سے پیسے یا تحائف اپنے پیاروں کو بھیج سکے۔ پاکستان پوسٹ ہماری پہچان اور ہمارا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے خسارے میں اس لئے جاتے ہیں کیونکہ لوگ اپنے مفادات پر توجہ دیتے ہیں اگر سب مل کر چلیں تو ادارے ترقی کرتے ہیں۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -