پیپلز پارٹی پنجاب کے سیاسی میدان میں اترچکی، کھویا مقام حاصل کریگی: آصف زرداری 

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیاسی میدان میں اترچکی، کھویا مقام حاصل کریگی: آصف ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں پورے زور و شور سے میدان میں اتر چکی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کو  میاں ودود حسن ڈار جیسے ورکروں کی ضرورت ہے تاکہ  پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کے لئے آنیوالے پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے صدر میاں ودود حسن ڈار سے  ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابقہ صدر  آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کیلیے ڈار فیملی کی خدمات کو سراہتے ہوئے میاں ودود حسن ڈار کو سٹی گوجرانوالہ اور لاہور کے حلقہ این اے 133 میں اسلم گل کی انتخابی مہم میں گرمجوشی سے شرکت کی تعریف کی۔اس موقع پر میاں ودود حسن ڈار نے آصف علی زرداری کو گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

زرداری

مزید :

صفحہ آخر -