مریم صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کروا رہی ہیں، شہباز گِل

مریم صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کروا رہی ہیں، شہباز گِل

  

 اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدرجان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کروا رہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کے وکیل ایک سال سے بہانے بنا کر تاریخیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیلبری کوئین سزا کیخلاف اپیلیں دائر کرکے ڈیلیئنگ ٹیکٹس اختیار کیئے ہوئے ہیں، کیلبری فونٹ کے ذریعے جعلسازی کی مرتکب محترمہ ناقابلِ تردید ثبوتوں کی وجہ سے سزایافتہ ہوئیں۔ ڈاکٹرشہباز گِل نے کہاکہ ملکہِ جعلسازی کا ویڈیوز سے ماضی کی طرح عدالتی فیصلہ تبدیل کروانے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی، جعلسازی کی ماہر کیلبری کوئین کیلبری فونٹ اور قطری خط کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں دے پائیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہاکہ جرم ثابت ہوئے مگر جوابدہی کے بجائے الزامات کے سلسلے شروع ہو گئے،ڈھٹائی دیکھیں، مفرور والد ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں عیش اور بیٹی یہاں ملکیت سے انکاری ہے۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -