قومی ٹیسٹ سکواڈ کا چٹا گانگ میں ٹریننگ سیشن جاری 

 قومی ٹیسٹ سکواڈ کا چٹا گانگ میں ٹریننگ سیشن جاری 

  

         چٹا گانگ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا چٹاگانگ میں ٹریننگ سیشن  گزشتہ روز بھی جاری رہا۔بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کی نیٹ سیشنز میں خصوصی مشقیں  جاری رہیں۔فیلڈنگ سیشن کے دوران سلپ اور گراؤنڈ فیلڈنگ پر توجہ دی گئی،ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -