محمد رضوان وزڈن ورلڈ ٹیسٹ الیون ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل

   محمد رضوان وزڈن ورلڈ ٹیسٹ الیون ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو وزڈن کی موجودہ ورلڈ ٹیسٹ الیون ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔ وزڈن کے مینیجنگ ایڈیٹر بین گارڈنر، ویب سائٹ کے فیچر رائٹر طحہ ہاشم اور وزڈن انڈیا کی ایڈیٹر آدیا شرما پر مشتمل ایک پینل نے سکواڈ کا انتخاب کیا۔ ویب سائٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسی ٹیم بنانا تھا جو دنیا میں کہیں بھی کامیاب ہو اور یہ پینل پر منحصر تھا کہ وہ سائیڈ کے توازن کے ساتھ ساتھ بیٹنگ آرڈر پر بھی فیصلہ کرے۔وزڈن نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا اور رشبھ پنٹ کی جگہ پاکستان کے محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور شکیب الحسن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔محمد رضوان ٹی 20 کلینڈر ایئر میں تیسری سیریز میں بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ قومی کرکٹر نے 2،2 ایوارڈ ہولڈرسابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بنگلہ دیشی ا?ل راؤنڈر شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔قومی کپتان بابر اعظم بھی رواں سال 2 بار مین آف دی سیریز ایوارڈ لے چکے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جنوبی افریقہ، زمبابوے اور اب بنگلادaیش کے خلاف مین آف دی سیریز قرار پائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -