شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

 شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

  

چٹاگانگ (این این آئی)بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا جس میں شکیب الحسن حصہ نہیں لے سکیں گے۔بنگلادیشی آل راؤنڈر تاحال ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیم اسٹرنگ سرجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

 جبکہ وہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -