جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کے ہاتھوں شکست

  جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کے ہاتھوں شکست

  

         بھوبنیشور(این این آئی)ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ میں جرمنی نے پاکستان کو 2-5 گول سے شکست دیدی۔ جرمنی کی جانب سے سٹروتھ آف، سیج برگ،شوارزہاٹ نے ایک اور شوارزہاٹ نے دو گول کئے،پاکستان کی جانب سے عبدالحنان اور حماد انجم نے گول سکور کئے، دونوں فیلڈ گول سکور ہوئے،جرمنی نے چار فیلڈ گول اور ایک پینلٹی کارنر پر گول سکور کیا قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ  اگلے میچوں میں عمدہ پرفارمنس دکھائینگے،پاکستان ٹیم 27 نومبر کو اپنا دوسرا میچ مصر کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -