فیم فرینڈز کپ، مجاہد فٹ بال کلب کی منیر شہید کو 4-1سے شکست 

فیم فرینڈز کپ، مجاہد فٹ بال کلب کی منیر شہید کو 4-1سے شکست 

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ”فیم فرینڈز کپ2021“ کے 19ویں میچ میں مجاہد فٹ بال کلب نے منیر شہید فٹ بال کلب کو باآسانی ایک کے مقابلے چار گولز سے شکست دے کر ایونٹ ایونٹ سے باہر کردیا۔ فیم فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مجاہد ایف سی حریف ٹیم پر حاوی رہی، مجاہد ایف سی کے کھلاڑی عمیر نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ رانا محسن اور ہارون نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ منیر شہید کے اسٹرائیکرز نے بھی مجاہد ایف سی کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے تاہم انہیں صرف ایک کامیابی محسن علی کے گول کی بدولت حاصل ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ کے شاندار انعقاد پر صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء  عارف ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سپورٹس آفیسر اور سینئر فٹ بالر فیصل خان کا کہنا تھا کہ فیم اور ان کا ساتھ بہت پرانا ہے۔ جس طرح ضیاء  ڈوگر فیم فٹ بال کلب کو لے کر چل رہے ہیں اگر ترقی کی رفتار اسی طرح تیز رہی تو انشاء  اللہ وہ دن دو ر نہیں کہ جب یہاں سے نکلنے والے فٹ بالرز پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ساوتھ ایشین ٹیموں کا مقابلہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ایونٹ میں آج بلیک پول کا مقابلہ والٹن ایف سی سے ہوگا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -