حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار

حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی۔حفیظ لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے پی سی بی سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ لنکا کرکٹ لیگ میں شمولیت کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لئے دستیاب نہیں ہوں جانتا ہوں کہ پرستار مایوس ہوں گے مگر معاہدہ کے باعث نہیں کھیل سکوں گا یاد رہے کہ محمد حفیظ لنکا لیگ کیلئے این او سی حاصل کرچکے ہیں۔حفیظ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر ہیں۔