ٹی 20رینکنگ، بابر کی بادشاہت برقرار، رضوان کی ترقی

  ٹی 20رینکنگ، بابر کی بادشاہت برقرار، رضوان کی ترقی

  

          لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا رینکنگ میں 35 واں نمبر ہے۔بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، ایڈم زمپا اور عادل راشد موجود ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر چلے گئے شاداب خان بھی دو درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -