جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آج پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گا

  جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آج پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گا

  

بھوبنیشور (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں  آج مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 ویں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہے۔ ایونٹ میں جمعرات کو پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں ارجنٹائن اور مصر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ سی میں ہالینڈ اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسی گروپ کا دوسرا میچ سپین اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں فرانس اور پولینڈ جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

 واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 16   ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں جن میں بھارت، پاکستان، بیلجیم، چلی، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، جنوبی کوریا، ہالینڈ، سپین، امریکا، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور ٹاپ آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 5  دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -