آڈیو کلپ میں مریم نوازکی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی،(ن) لیگ 

آڈیو کلپ میں مریم نوازکی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی،(ن) لیگ 

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مرکزی نائب صدر مریم نوازکی آڈیو کلپ سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاکہ آڈیو کے درست ہونے کا اعتراف کر لیا۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ پرانی ویڈیو ہے جس پر مریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا، پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے۔ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اس ویڈیو کو مانا کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات تھی ہی نہیں، جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے، اس آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں، اصل معاملے سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی، اس آڈیو کا جواب دیں جس نے 22 کروڑ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس آڈیو کا جواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کی گئیں، اس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگ گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ آخر -