حکومت نے 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے: وزارت خزانہ

حکومت نے 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے: وزارت خزانہ

  

        کراچی(این این آئی)حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے، جس میں سے صرف 2ارب 30کروڑ ڈالر بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے حاصل کیے گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشما ر کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے جو بیرونی قرضے حاصل کیے گئے، ان میں سے 1ارب 86 کر وڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک اورعالمی بینک، جبکہ 86کروڑ 60لاکھ ڈالر کمرشلز بینکوں سے حاصل کیے گئے ۔رواں مالی سال حکومت 10ارب 37کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے اور 3ارب 71کروڑ ڈالرکی بیرونی امداد ملنے کی توقع کررہی ہے۔ گز شتہ مالی سال حکومت نے 14ارب 28کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے تھے، جس میں سے 57فیصد یعنی 8ارب 17کروڑ ڈالر مالیاتی خسارا پورا کرنے کیلئے لیے گئے تھے۔

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ اول -