ثاقب نثار پر تنقید، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

          ثاقب نثار پر تنقید، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت ...

  

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرنا لیگی رہنماوں کو مہنگاپڑگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ خاتون وکیل کلثوم خالق نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں۔ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ تو نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت کے تحت سزا دی جائے۔

درخواست

مزید :

صفحہ اول -