تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا 

تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا 

  

 لاہور(این این آئی)تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے بتایا کہ پا کستان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔تحریک لبیک کے اعلی عہدیدار کے مطابق موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی تلے دبا دیا ہے، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، سیاستدان اور حکمران الزام تراشیوں اور انتقامی سیاست کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

تحریک لبیک

مزید :

صفحہ اول -